Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا ایک اور حملہ، عرب اتحاد نے ڈرون راستے میں تباہ کر دیا

وائٹ ہاؤس نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ (فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد نے بدھ کی رات حوثیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمایت یا فتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو راستے میں تباہ کر دیا گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حوثی ملیشیا شہری اہداف اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے ذریعے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے‘۔
بیان کے مطابق ’عرب اتحاد بین الااقوامی قانون کے مطابق خطرات کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے عملی اقامات اٹھا رہا ہے‘۔

حوثی ملیشیا بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔(فوٹو العربیہ)

 علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس نے بدھ کو ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ یہ حملہ  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کے پہلے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ 
وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے اور یمن کے تنازع کے خاتمے کےلیے سفارتی کوششیں جاری ر کھیں گے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جین ساکی نے ایک سوال پر کہا کہ ’ حوثی شہریوں پرحملوں سمیت سعودی عرب پر حملے کرکے جنگ کو طول دینے کی خواہش کا مسلسل اظہار کر رہے ہیں‘۔
 فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ’حوثی صدر جو بائیڈن کی طرف سے امن مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں میں تعمیری طور پر شامل ہوں‘۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ رائس نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ ’ یمن جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ہم پھر حوثیوں سے فوری طور ان جارحانہ کارروائیوں کو بند کرنے پر زور دیتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ واشنگٹن نے یہ بیان ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارودی ڈرون سے حوثیوں کے حملے کے چند گھنٹے بعد جاری کیا ہے۔
 قبل ازیں امریکی دفتر خارجہ نے العربیہ کو بیان دیتے  ہوئے کہا کہ ’ہم سعودی عرب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے پاس حوثیوں سے نمٹنے کے متعدد آپشن ہیں اور ان میں پابندیوں کا آپشن بھی ہے‘۔ 
 دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ’ حوثی ایران کی مدد سے سعودی عرب پر حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ حوثیوں اور ان کی مدد جاری رکھنے والے ایران پر دباؤ جاری رکھا جائے گا اور ان سے نمٹنے کے نئےطریقہ کار پر غور کریں گے‘۔
یاد رہے کہ حوثیوں کے ڈرون حملے سے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔
اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے حملے میں ابہا ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ابہا ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔(فوٹو العربیہ)

عرب نیوز کے مطابق اتحادی افواج نے بدھ کو کہا تھا کہ ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور عام مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا جنگی جرم ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی کے مطابق ’ہم حوثیوں کے خطرات سے عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔‘
اس سے پہلے سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق بدھ کی صبح اتحادی افواج نے جنوبی سعودی عرب میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ (حوثیوں) کے دو مسلح ڈرونز مار گرائے۔

شیئر: