Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 200 ادارے سیل

متعلقہ اداروں کے تعاون سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے بعد مزید 200 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔
میونسپلٹی کے اہلکاروں نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں بتایا کہ فیلڈ ٹیموں نے 19 بلدیاتی کونسلوں میں 4467 چھاپے مارے اس دوران 563 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ 
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ریستورانوں، قہوہ خانوں، دکانوں اور تجارتی مراکز پر چھاپے مار کر یہ اطمینان حاصل کیا گیا کہ ان کے یہاں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔ 
ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس معطل کردی گئی ہے یا چوری چھپے یہ سلسلہ برقرار ہے۔  
سینما گھروں اور تفریحی مراکز کی بندش، انڈور گیمز کے مراکز کی بندش کی بابت بھی اطمینان حاصل کیا گیا۔ 
جدہ میونسپلٹی نے  لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں بھی ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی دیکھیں 940 یا سمارٹ موبائلز پر شکایات کے لیے خاص بلدی ایپ کے ذریعے مطلع کردیں۔ 

شیئر: