Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 47 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

ریاض میں 19 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی 47 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریاض میں ہوئی ہیں جہاں 19 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔
مکہ مکرمہ 10 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیوں کے ساتھ دوسرے اور مشرقی ریجن 5 ہزار خلاف ورزیوں کے ساتھ  تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ قصیم میں دو ہزار 800، مدینہ منورہ میں دو ہزار 133، الجوف میں ایک ہزار457، عسیر میں ایک ہزار367 اور تبوک میں ایک ہزار 243 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اعدادوشمار 25 جمادی الثانی سے یکم رجب 1442ھ تک کے ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ  ایک ہفتے کے دوران باحہ میں  1106، حائل میں 851، حدود شمالیہ میں 604، جازان میں 592ِ اور نجران میں 251 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

شیئر: