Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری دفاع کی طرف سے رہائشیوں کو آگاہی پیغامات کا تجربہ

’تجرباتی مرحلے کا آغاز آج سے باحہ، حریملا، عیینہ، بقیق، شنان، بحرہ، قنفذہ اور تنومہ سے کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع ہنگامی حالات میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہی پیغام بھیجنے کے تجربے کرے گا۔
اخبار 24 کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’اتصالات اور کمیونی کیشن اتھارٹی کے تعاون سے موبائل صارفین کو ایس ایم ایس ارسال کیے جائیں گے۔‘
’تجرباتی مرحلے کا آغاز آج سے باحہ، حریملا، عیینہ، بقیق، شنان، بحرہ، قنفذہ اور تنومہ میں موجود صارفین سے کیا جائے گا۔‘
محکمے نے آگاہ کیا ہے کہ ’یہ آگاہی پیغام محض تجرباتی طور پر کیے جا رہے ہیں، رہائشیوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔‘
’ایس ایم ایس ارسال کرنے سے پہلے موبائل صارفین کو آگاہ کیا جائے گا کہ انتباہی پیغام ارسال کا کرنے کا تجربہ کب سے کیا جا رہا ہے۔‘
محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’تجربے کا مقصد یہ ہے کہ موسمی یا کسی بھی ہنگامی صورت حال سے قبل لوگوں کو خبردار کیا جائے۔‘
’اس سے پہلے بھی آگاہی پیغامات بھیجے جاتے رہے ہیں مگر وہ عمومی پیغام ہوتے تھے جو سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں مقیم شخص کو چلے جاتے تھے۔‘
’اب ہم پیغامات کی تخصیص کر رہے ہیں تاکہ جس شہر کے رہائشیوں کو آگاہ کرنا ہو، صرف وہیں کے رہنے والوں کو پیغام ملا کرے۔‘
 
 

شیئر: