Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح

’مرکز میں ایک دن میں دو ہزار افراد کو ویکسین دی جاسکتی ہے، شہر میں 4 مراکز کھولے جائیں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح ہوگیا ہے جہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پہلا انجیکشن لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر وائل مطیر نے کہا ہے کہ ’صحتی ایپ میں رجسٹرڈ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے‘۔

’افتتاح کے بعد فوری طور پر ایک سو افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ آنے والے وقت میں مرکز اپنی پوری گنجائش سے کام کرنا شروع کردے گا‘۔
’مرکز میں ایک دن میں دو ہزار افراد کو ویکسین دی جاسکتی ہے، اس وقت 62 کاؤنٹر کام کر رہے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں ان کی تعداد 120 ہوجائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’منصوبے کے مطابق مکہ مکرمہ شہر میں کورونا ویکسین 4 مراکز ہوں گے جن پر کام ہو رہا ہے‘۔

’اس وقت کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی میں دوسرا مرکز کھولا جارہا ہے جس کا افتتاح آنے والے چند دنوں میں ہو جائے گا‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’کورونا ویکسین لگوانے کے لیے ضروری ہے کہ صحتی ایپ میں رجسٹریشن کی جائے‘۔

شیئر: