Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئےعرعر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا گیا

شہریوں، غیرملکیوں اور سیاحوں کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح الجاسر نے نئےعرعر ایئرپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔ تقریب میں حدود شمالیہ کے گورنر بھی موجود تھے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہماری قیادت نے ایئرپورٹ کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو قیادت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ 

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح الجاسر نے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔(فوٹو اخبار24)

انجینیئر صالح الجاسر کا  کہنا تھا کہ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔ اس سے سعودی عرب کا تعارف انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر کے حوالے سے دنیا بھر کے سامنے آئےگا۔ 
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے اس موقع پر جدیدہ عرعر بری سرحدی چوکی کا بھی دورہ کیا۔ وہاں موجود سہولتوں اور وسائل کا معیار دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدیدہ عرعر سرحدی چوکی سے سعودی عرب اور عراق کے درمیان بری راستے سے آنے جانے والوں کے ذہنوں پر خوشگوار اثر پڑے گا۔ 

شیئر: