Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایس وی بائی سعودیہ‘: ایئرلائن نے ریاض فیشن ویک میں ملبوسات کا نیا برانڈ متعارف کرا دیا

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ریاض فیشن ویک میں ملبوسات کا ایک نیا برانڈ متعارف کرانے کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔
توقع ہے گروپ کی جانب سے اپنا پہلا فیشن برانڈ ’ایس وی بائی سعودیہ‘ ای مارکیٹنگ پلیٹ فارم پر نومبر 2025 میں لانچ کیا جائے گا۔
ایئرلائن کے بیان کے مطابق فیشن برانڈ ’ایس وی بائی سعودیہ‘ ایئرلائن کے فیشن اور لائف سٹائل کے شعبے میں پہلا قدم ہے۔
اس برانڈ کو ایئرلائن شناختی نام ایاٹا کے کوڈ سے منسوب کیا گیا ہے جو اس کی آٹھ دہائیوں پر مشتمل ترقی اور معیار کی علامت ہے۔
ایس وی بائی سعودیہ‘ برانڈ کا سلوگن ’زندگی ایک سفر‘ رکھا گیا ہے جو سعودی عرب کے متنوع قومی ورثے اور مستقبل کے وژن کا امتزاج ہے۔

فیشن کلیکشن میں سفری لباس و مختلف اشیا کی وسیع رینج شامل ہے جنہیں عصرِ حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ فیشن برانڈ معروف ڈیزائنر محمد خوجہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس میں سعودی ثقافت کی جھلک کو نمایاں رکھتے ہوئے جدت پیدا کی گئی ہے۔
السعودیہ گروپ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر خالد طاش نے کہا کہ ’ایس وی بائے سعودیہ‘ برانڈ السعودیہ کی مثالی شناخت ہے جو سعودی تخلیقی صلاحیتوں کا عکاس اور ایوی ایشن کو فیشن کی دنیا سے جوڑتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ریاض فیشن ویک کے دوران برانڈ کی لانچنگ ایک اہم اقدام ہے جو عالمی سطح پر مملکت کی حیثیت کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈیزائنر محمد خوجہ کا کہنا تھا کہ ’یہ امر میرے لیے باعث فخر ہے کہ میں سعودیہ ایئرلائن کے تعاون سے پہلا فیشن برانڈ متعارف کرا رہا ہوں جو ایک نیا آغاز ہوگا۔‘

شیئر: