Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’سعودی فلم کنفیکس‘ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز

چار روزہ فلم کونفیکس 25 اکتوبر تک ریاض میں جاری رہے گا۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر ثقافت و فلم اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ کی زیر سرپرستی ’سعودی فلم کونفیکس‘ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز بدھ 22 اکتوبر سے ہو گا۔
سرکاری خبر رساں اییجنسی ایس پی اے کے مطابق چار روزہ فلم کونفیکس 25 اکتوبر تک ریاض میں جاری رہے گا۔
اس ایونٹ میں جسے ’اے گیدرنگ دیٹ ٹرانسفارمز دا سین‘ کہا جا رہا ہے، عالمی سینما کے شعبے سے وابستہ مشہور و معروف فلمساز، مقامی اور بین الاقوامی پروڈیوسر اور فلم انڈسٹری کے ماہرین اکٹھے ہوں گے۔
فلم کونفیکس کا انعقاد  سینما انڈسٹری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ سینما سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے کے خیالات و تجربات سے مستفیض ہوں گے۔
 مختلف موضوعات پر پینل ڈسکیشنز ہوں گے جن میں فلم انڈسرٹی میں سرمایہ کاری و فنانسنگ کے علاوہ انڈسرٹی کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مملکت کی  کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

بین الاقوامی پروڈیوسر اور فلم انڈسٹری کے ماہرین اکٹھے ہوں گے۔(فوٹو: الشرق الاوسط)

غیرمنافع بخش شعبوں کی جانب سے سینما کے پروگراموں میں تعاون اورفن کو فروغ دینے کےلیے ٹیلنٹ کی تلاش پر فوکس کیا جائے گا۔ پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن کے حوالے سے بھی انٹرنیشنل فلم آرگنائزیشنز کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بات ہو گی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ گزشتہ ایڈیشنز کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ کونفیکس سعودی فلم انڈسٹری کی ترقی  کے ساتھ اسے بااختیار بننے کے لیے اپنے متحرک کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔

اس ایونٹ میں جسے ’اے گیدرنگ دیٹ ٹرانسفارمز دا سین‘ کہا جا رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)

جن انیشٹِیوز پر کام ہو رہا ہے ان میں سرمایہ کاری میں اضافہ، سٹریٹیجک شراکت داریاں، اور سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کی قومی کلچرل حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونا شامل ہے۔ وژن میں ثقافتی ترقی، اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
 کونفیکس اپنے مواد اور سرگرمیوں کو وسعت دے رہا ہے جس سے انڈسٹری کا بڑھتا ہوا معاشی اثر نمایاں ہوگا اور عالمی سٹیج پر سعودی ٹیلنٹ ابھرتا ہوا نظر آئے گا جس سے مسابقت پر مبنی سعودی فلم کے شعبے کے قیام کو مدد ملے گی۔

 

شیئر: