سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات بھی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کا بیان میں کہا ’سعودی عرب امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔‘