Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: غیرملکی راہگیروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

ریاض پولیس نے غیرملکی راہگیروں کو ہتھیار کے بل پر لوٹنے والے ایک سعودی شہری اور دو غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا- تینوں ریاض شہر کے کئی محلوں میں وارداتیں کررہے تھے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان جاری کرکے بتایا کہ لوٹ مار کرنے والےعمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں- ان میں سے ایک سعودی، ایک شامی اور ایک اردنی ہے- شامی اور اردنی  اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے-
ریاض پولیس نے توجہ دلائی کہ تینوں ملزمان نے البطحا، المنفوحہ اور المربع محلوں میں چار وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے- تینوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا- اب ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی پبلک  پراسیکیوشن کرے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: