Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید چھ مساجد عارضی طور پر بند

نمازیوں کی صحت و سلامتی کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت رہنمائی نے سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں چھ  نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر مزید چھ مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے 12 روز کے دوران 98 مساجد بند کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے 87 کو سینیٹائزنگ کی کارروائی اور حفظان صحت کے ضوابط پر عمل درآمد مکمل ہونے پر کھول دیا گیا۔  
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں وزارت کے انسپکٹرز تمام مساجد کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ کارروائی نمازیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ پر آنے کی صورت میں مساجد عارضی طور پر بند کردی جاتی ہیں جبکہ سینیٹائزنگ پوری ہوجانے پر کھول دی جاتی ہیں۔ 

شیئر: