Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں 14 دن قرنطینہ کے بعد مملکت واپسی ممکن ہے؟

پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والوں کےلیے 3 فروری سے پابندی عائد ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پاکستان سمیت 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر عارضی پابندی عائد ہے۔ 
 بعض لوگوں نے جوازات سے دریافت کیا ہے کہ وہ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں اس کےلیے اجازت لینا ضروری ہے؟ 
جوازات کے ٹوئٹر پراس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’مملکت میں عائد کی جانے والی سفری پابندی عارضی ہے تاہم وہ تارکین جو اپنے ملک جانے کے خواہشمند ہیں انہیں جانے کے لیے کسی قسم کی اجازت درکار نہیں ہے‘۔ 
مملکت سے چھٹی پرجانے کےلیے خروج وعودہ ویزا یا فائنل جانےوالے ’خروج نہائی‘ حاصل کرکے فضائی ٹکٹ بک کریں اس کے علاوہ جس ملک جانا چاہتے ہیں وہاں کے قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔
سعودی عرب سے غیر ملکیوں کی واپسی کےلیے اضافی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 
ایک شخص نے جس کا اقامے پر نام مکمل نہیں لکھا گیا جبکہ پاسپورٹ میں پورا نام لکھا ہے دریافت کیا ہے کہ نام کی درستگی کس طرح ممکن ہے؟ 
محکمہ پاسپورٹ ’جوازت ‘ کی جانب سے کہا گیا کہ’ اقامہ میں نام درست کرانے کےلیے لازمی ہے کہ جوازات کے دفتر آیا جائے تاکہ نام درست کرانے کے بعد کارڈ کا دوسرا پرنٹ حاصل کیاجاسکے‘۔ 
جوازات کے دفتر آنے سے قبل لازمی ہے کہ ابشر اکاونٹ کےذریعے پیشگی وقت حاصل کرلیا جائے تاکہ وقت مقررہ پردفتر میں داخل ہوا جاسکے۔ 

جوازات کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے کے لیے پیشگی اپائنمنٹ دکھانا لازمی ہے(فوٹو عاجل)

واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تمام سرکاری اداروں میں معاملات کی انجام دہی کی غرض سے آنے والوں کو پیشگی وقت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 
جوازات کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے کے لیے حاصل کیا گیا پیشگی اپائنمنٹ دکھانا لازمی ہے۔ 
پیشگی اپائنمنٹ کےلیے ابشر اکاونٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد ریجن کو منتخب کیاجائے بعدازاں شہر اور جس ادارے میں جانا مقصود ہو اس منتخب کرکے دیئے گئے وقت اور تاریخ کا انتخاب کرکے اسے پرنٹ کریں یا موبائل پر محفوظ کرلیں۔
پاکستان سے ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ وہ بحرین میں 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد مملکت آنا چاہتا ہے کیا ایسا ممکن ہے؟ 
 جوازات کے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ’ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والوں کےلیے 3 فروری 2021 کی شب 9 بجے سے پابندی عائد کردی ہے‘۔ 
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی شکل ظاہر ہونے کے بعد 20 ممالک کے شہریوں اور وہاں سے آنے والوں کےلیے عارضی طور پر پابندی عائد  ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ 31 مارچ 2021 کو سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی تاہم بعدازاں 17 مئی کی تاریخ دی گئی تاحال کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔  

شیئر: