Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیاں، ایس او پیز کا نفاذ اور توکلنا ایپ کی بحالی سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

گذشتہ ہفتے سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت 20 ممالک سے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کیں، اس کے علاوہ مساجد میں نئے ایس او پیز کا نفاذ کیا گیا جبکہ سینیما گھروں کی ٹکٹوں کی واپسی اور عوامی مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا اعلان کیا۔ جانیے سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات۔ 
20 ممالک سے عارضی سفری پابندی 
سعودی عرب میں پاکستان سمیت بیس ممالک سے عارضی سفری پابندی بدھ رات نو بجے سے نافذ ہوگئیں۔ بدھ کی رات آخری پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ آئندہ غیرمعینہ مدت تک بیس ممالک سے سعودی عرب آنے پر پابندی لاگو رہے گی۔ فضائی کمپنیوں کے عہدیداروں نے بتایا کہ ’انہیں تحریری طور پر اطلاع  دی گئی ہے کہ بیس ممالک سے کسی بھی مسافر کو سعودی عرب لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی سے سعودی شہری، سفارت کار، صحت کارکن اور ان کے اہل و عیال متثنیٰ ہوں گے۔‘ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی شہریوں کے لیے وزٹ، ٹرانزٹ اور ٹورسٹ ویزا فیس ختم 
پاکستان نے سعودی شہریوں کے لیے وزٹ، ٹورسٹ اور ٹرانزٹ ویزے کی فیس ختم کر دی ہے جبکہ ورک اور بزنس ویزے کی فیس برقرار رہے گی۔
سفارتخانے اور قونصلیٹ کی جانب سے سعودی شہریوں کے لیے 2021 کے لیے ای ویزہ فیس کا جو چارٹ جاری کیا ہے اس کے تحت وزٹ، ٹورسٹ اور ٹرانزٹ ویزہ فری ہوگا تاہم 9 ڈالر (36 ریال) پراسیسنگ فیس کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
’السعودیہ کے ٹکٹ اجرا سے ایک سال تک موثر ہوں گے‘
السعودیہ ایئرلائن نے کہا ہے کہ ایئرلائن کے ٹکٹس اجرا سے ایک سال تک موثر ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ایک مسافر نے استفسار کیا تھا کہ ’وہ کویت سے جدہ کی پرواز پر بکنگ کرائے ہوئے ہے- سعودی حکومت نے پروازوں پر پابندی لگادی ہے- آیا اسے نئی صورتحال کے باعث ٹکٹ کے پیسے واپس ملیں گے یا نہیں‘؟ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

وزارت اسلامی امور نے اذان اور تکبیر کا دورانیہ دس منٹ مقرر کردیا
وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کورونا وبا سے نمٹنے کے سرکاری مشن میں تعاون کرتے ہوئے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کردیں اور آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلانے کا حکم دے دیا- جبکہ نمازوں کے  اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے متعدد پابندیاں لگادیں-
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ریستورانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی کا نفاذ
سعودی عرب کے تمام شہروں کے ہزاروں ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی جمعرات رات دس بجے سے نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
جدہ کورنیش احتیاطی طور پر بند کردیا گیا
سعودی عرب میں جمعے کی رات کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور عوامی اجتماعات کو محدود کرنے کے لیے کورنیش کو احتیاطی طور پر پبلک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

سینیما ٹکٹوں کی رقوم واپس 
سعودی عرب میں سمعی و بصری ابلاغ  کی اتھارٹی نے کہا  ہے کہ جو لوگ گزشتہ دنوں معمول کے مطابق فلموں کے ٹکٹ خرید چکے  ہیں وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی ویمنز فٹ بال لیگ کی ٹیلی وژن پر کوریج
سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشن  کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیمہ الحسینی نے کہا کہ ویمنز فٹ بال لیگ جلد ٹیلیویژن پر نشر کی جا سکے گی۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
توکلنا ایپ میں خرابی اور پھر کام کرنے لگی 
سعودی عرب میں’توکلنا‘ ایپ تکنیکی خرابی کی اصلاح کے بعد جزوی طور پر موثر کردی گئی۔ ایپ سروس تکنیکی خرابی کی وجہ سے معطل پڑی ہوئی تھی۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

پیغمبر اسلام کی زندگی کے حوالے سے نمائش اور عجائب گھر کا افتتاح
پیغمبر اسلام کی زندگی اور اسلامی تہذیب کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش اور عجائب گھر کا افتتاح کر دیا گیا۔ مدینہ میں پیغمبر اسلام کی مسجد کے ساتھ واقع یہ عجائب گھر 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور اسلام کی تاریخ اور پیغمبر اسلام کی زندگی سے متعلق ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ سمیت دنیا بھر کے پاکستانی مشنز نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 31 جنوری سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کر دیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

جدہ بندر گاہ میں جہاز رانی وقتی طور پر معطل
جدہ کے اسلامی بندر گاہ میں جہاز رانی وقتی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بندر گاہ انتظامیہ نے کہا کہ ’سمندر میں تیز ہوا کے باعث موجیں اونچی اٹھ رہی ہیں‘۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: