Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز مسافر طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے سے بچ گیا

امریکہ میں پرواز کے دوران طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم جہاز بڑے حادثے سے محفوظ رہا اور پائلٹ نے حفاظت کے ساتھ لینڈنگ کر لی۔
امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن کے حکام کے مطابق فلائٹ نمبر 328 ڈینور سے ہونولولو جا رہی تھی اور پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کے دائیں انجن میں آگ لگ گئی اور واپس بحفاظت ڈینور پر لینڈ کر گئی۔ ایئرلائن کے مطابق جہاز پر 321 مسافر اور عملے کے دس ارکان سوار تھے۔

 

 

 

شیئر: