Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ کسٹم نے شراب تیار کرنے کا خام مواد پکڑ لیا

دمام میں کنگ عبد العزیز بندر گاہ کے کسٹم اہلکاروں نے شراب تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والے خام مواد کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’نشہ آور مشروب تیار کرنے میں استعمال کئے جانے والے خام مواد مواد کی مقدار 77 ہزار 482 لیٹر ہے‘۔
’یہ ایک کارگو کے ذریعہ بندر گاہ پہنچا تھا، ابتدائی معائنے کے بعد اسے روک دیا گیا، بعد ازاں لیبارٹری ٹیسٹ پر اس کی نوعیت معلوم کی گئی‘۔
’محکمہ کسٹم نے کارگو وصول کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے اسے جان بوجھ کر ریلیز کر دیا تھا، بعد ازاں وصول کرنے والوں کو بھی پکڑ لیا گیا‘۔
’سعودی عرب میں ممنوعہ خام مواد برآمد کرنے پر انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
سعودی محکمہ کسٹم نے خبراد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی ممنوعہ چیز درآمد کی گئی تو یہ سمگلنگ میں شمار ہوگی‘۔

شیئر: