Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار علاقوں میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ

دارالحکومت ریاض مریضوں کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے نئے کیسز مملکت کے چار علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ دارالحکومت ریاض مملکت بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست ہے- گزشتہ چوبیس گھنٹے میں  174 کیسز سامنے آئے ہیں۔
 مشرقی ریجن کا نمبر دوسرا ہے جہاں  69  کیسز  ریکارڈ کیے گئے- مکہ مکرمہ ریجن تیسرے نمبر پر ہے جہاں 31 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی اور القصیم 16 کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ 
 بیان میں وزارت صحت  نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ، الجوف اور نجران  میں چھ، چھ  کیسز ، حدود شمالیہ میں پانچ، باحہ میں چار، عسیر اور حائل میں تین، تین جبکہ تبوک اور جازان میں دو، دو کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 75 ہزار 333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 66 ہزار 412افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: