Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب افراد کے لیے ایک ویکسین کافی ہے: وزارت صحت

کورونا ویکسین کے لیے ’صحتی’ ایپ پر اندراج کرایا جائے- (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 سے شفا پانے والوں کو ویکسین کی صرف ایک خوراک دینے پر اکتفا کیا جائے گا- یہ فیصلہ وزارت صحت کے ماتحت انسداد متعدی امراض کمیٹی نے کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو مختصر بیان جاری کرکے کہا کہ کورونا کے مرض سے شفا پانے  کے چھ ماہ بعد کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک دی جائے گی- یہ مدافعی نظام کو فعال کردے گی-
وزارت صحت نے کہا کہ ’توکلنا‘ ایپ میں کورونا سے شفایاب افراد کی صحت حالت بیان کرنے کے لیے ’محصن‘ (صحت یاب) کی تعبیر استعمال کی جائے گی- یہ بیانیہ وائرس سے شفا یابی کے چھ ماہ بعد توکلنا میں جاری ہوگا-
وزارت صحت نے جمعرات کو مملکت بھر میں کورونا ویکسین کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سب لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسین لینے کے لیے  ’صحتی’ ایپ پر اندراج کرا لیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: