Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مزید دس مساجد بند

گزشتہ سولہ روز کے دوران 135 مساجد عارضی طورپر بند کی جا چکی ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ چھ علاقوں میں گیارہ نمازیوں میں کرونا کے کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد مزید 10 مساجد عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ جازان، ریاض، مکہ مکرمہ، عسیر، مدینہ منورہ اور الشرقیہ ریجنوں میں مساجد بند کی گئیں۔ 
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تین مساجد سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط کی کارروائی مکمل ہونے پر کھول دی گئیں۔ ان میں سے دو کا تعلق ریاض ریجن اور ایک کا مشرقی ریجن سے ہے۔  
یاد رہے کہ گزشتہ سولہ روز کے دوران مملکت بھر میں 135 مساجد نئے کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے بند کی گئیں ان میں سے 108 کو صفائی، سینیٹائزنگ اور صحت ضوابط  کی کا رروائی مکمل ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔  

شیئر: