Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور نے 79 مساجد کھول دیں، مزید پانچ بند

جمعرات کو مزید 9 مساجد کھولی گئی ہیں (فوٹو: المرصد)
وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے تین علاقوں کے نمازیوں میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد مزید پانچ مساجد بند کردیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا کہ تین علاقوں میں سات نمازی کورونا کے مریض پائے گئے تھے جس پر مزید 5 مساجد بند کردی گئیں-
وزارت اسلامی امور نے توجہ دلائی کہ گیارہ روز کے دوران 92 مساجد بند کی گئیں ان میں سے  79 سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط  پر عمل درآمد کی کارروائی مکمل ہونے پر کھول دی گئیں-
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تین مساجد ریاض میں بند کی گئیں جہاں النظیم، السویدی اور طویق محلوں میں کورونا کے پانچ مریض سامنے آئے تھے- علاوہ ازیں الجوف ریجن کے سکاکا شہر میں ایک اور حدود شمالیہ ریجن کی طریف کمشنری میں ایک مسجد میں ایک مریض ریکارڈ پر آیا تھا-
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ آج جمعرات کو نو مساجد کھولی گئی ہیں جہاں سینیٹائزنگ، اصلاح ومرمت اور حفظان صحت کے ضوابط کی کارروائی مکمل  ہو گئی تھی- ان میں سے 6 کا تعلق ریاض، الشرقیہ اور قصیم ریجنوں سے ہے جبکہ مکہ، مدینہ اور عسیر ریجن میں ایک، ایک مسجد بحال کی گئی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: