Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفیر کی سعودی نائب وزیر تعلیم سے ملاقات

پاکستانی کمیونٹی سکولوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو پاکستانی سفارتخانہ)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے منگل کو ریاض میں سعودی نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر سعد ال فھید سے ملاقات کی ہے۔
سفیر پاکستان نےمملکت میں پاکستانی کمیونٹی سکولوں سے متعلق امور چلانے میں سعودی وزات تعلیم کے تعاون کو سراہا۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی سکولوں سے متعلق امور، انفراسٹریکچر کے ساتھ تدریسں کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس وقت مملکت کے مختلف ریجنز میں دس پاکستانی کمیونٹی سکول موجود ہیں۔
ان سکولوں میں پچیس ہزار سے زیادہ پاکستانی طلبہ معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سفیر پاکستان مملکت میں قائم سکولوں کے پیٹرن انچیف ہیں۔

شیئر: