Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والا شہری گرفتار

’اس کے قبضے سے 3568 نشہ آور گولیاں، 1500 گرام چرس، اسلحہ اور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں پولیس پر فائرنگ کر کے فرارہونے والا ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’پیر اور منگل کی درمیانی شب گشتی سیکیورٹی فورس نے ریاض کے ایک محلے میں ایک مشکوک شخص کو روکا تھا‘۔
’مذکورہ شخص اپنی گاڑی سے اترا اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی نیز سیکیورٹی اہلکاروں کو دور کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا‘۔
’آگے جا کر اس نے ایک شخص سے اسلحہ کے زور پر کسی سے گاڑی چھینی اور اس میں سوار ہوکر غائب ہوگیا‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’پولیس نے اس کا تعاقب کیا اور موقع کے حساب سے اس کے ساتھ معاملہ کیا گیا‘۔
’بالآخر اسے گرفتار کرنے میں کامیابی ملی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ سعودی شہری ہے جو عمر کی چوتھی دہائی میں ہے‘۔
’اس کے قبضے سے 3568 نشہ آور گولیاں، 1500 گرام چرس، اسلحہ اور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’تمام تفصیلات جاننے کے لیے اس سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: