Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ بازوں کے پیغامات سے ہوشیار رہیں: محکمہ ڈاک

’محکمہ ڈاک ای میل کے ذریعہ صارفین سے رابطہ نہیں کرتا‘ (فوٹو: سعودی پوسٹ)
سعودی محکمہ ڈاک نے صارفین کو دھوکہ بازوں کی طرف سے بھیجے جانے والے پیغامات سے خبر دار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ڈاک نے کہا ہے کہ ’گزشتہ کئی دن سے لوگوں کو محکمہ ڈاک سے منسوب ای میل موصول ہو رہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ آپ کی شپمنٹ پہنچ گئی ہے‘۔
’وصول کرنے کے لیے بل کی ادائیگی درج ذیل لنک کے ذریعہ کی جاسکتی ہے‘۔
’اس کے ساتھ آن لائن ادائیگی کا ایک لنک دیا جاتا ہے‘۔
’محکمہ ڈاک واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس طرح کی ای میل ہماری طرف سے نہیں بھیجی جا رہی‘۔
’یہ محض دھوکہ دہی اور فراڈ ہے جس سے صارفین کو ہوشیار رہنا چاہئے‘۔

’یہ محض دھوکہ دہی اور فراڈ ہے جس سے صارفین کو ہوشیار رہنا چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)

محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’محکمہ ڈاک بل کی ادائیگی کے لیے ای میل کا ذریعہ استعمال نہیں کرتا نہ ہی صارفین سے رابطہ کرنے کے لیے اس طرح کے پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں‘۔
’محکمہ ڈاک ایس ایم ایس کے ذریعہ صارفین سے رابطہ کرتا ہے نیز ایپ کے ذریعہ ادائیگی کی جاتی ہے جس میں رجسٹرڈ موبائل پر ویری فائی کوڈ آتا ہے‘۔

شیئر: