مرکزی شاہراہ میں داخل ہونے کے لیے سمارٹ اشاروں کی تنصیب
سمارٹ اشارے دار الحکومت ریاض کو سمارٹ شہر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوں گے: فوٹو فری پکس
ریاض ریجن میونسپلٹی نے مرکزی شاہراہ میں داخل ہونے کے لیے سمارٹ اشارے نصب کر دیئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سروس لائن سے مرکزی شاہراہ میں گاڑیوں کا داخلہ منظم کرنے کے لیے سمارٹ اشارے نصب ہوئے ہیں جن سے ٹریفک میں روانی ہوگی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سمارٹ اشاروں کو تجرباتی طور پر کنگ فہد روڈ میں نصب کیا گیا ہے، بعد ازاں شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر نصب کیا جائے گا‘۔
’سمارٹ اشارے ٹریفک نظام میں جدید ترین ٹیکنالوجی سمجھے جاتے ہیں جو سروس لائن سے آنے والی گاڑیوں کو مرکزی شاہراہ کی رش کے حساب سے داخل کرواتے ہیں‘۔
’سمارٹ اشارے دار الحکومت ریاض کو سمارٹ شہر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوں گے نیز ٹریفک قوانین کی بھی پابندی کروائیں گے‘۔