Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن عدالت نے امام مسجد کو داعش کا رکن ہونے پر سزا سنا دی

مارچ 2017 سے مسجد کا انتظام چلانے والی تنظیم پر بھی پابندی ہے (فوٹو: برنزوک نیوز)
جرمنی میں ایک مسجد کے سابق امام کو بدھ کے روز داعش کا رکن ہونے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اسے اس جرم میں  ساڑھے 10 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اے پی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی جرمنی کے علاقے سیلے میں ریاستی عدالت نے احمد عبد العزیز عبد اللہ اے عرف ابو ولعا کو کسی دہشت گرد تنظیم کی رکنیت اور حمایت کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔

امام مسجد نے جرمنی کی دیگر مساجد میں ’اسلام سیمینارز‘ منعقد کروائے تھے (فوٹو: اے ہی)

ریاستی عدالت نے کہا ہے کہ ابوولعا اور اس کے نیٹ ورک نے شمالی اور مغربی جرمنی میں نوجوانوں کو انتہا پسندبنایا اور انہیں داعش کے کنٹرول والے علاقوں میں بھیج دیا۔ امام مسجد کے دیگر تین ساتھی ملزمان کو آٹھ سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔
37 سالہ عراقی شہری کے خلاف دیے جانے والے فیصلے کے بعد ستمبر2017 میں شروع ہونے والے مقدمے کی سماعت کا سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

امام مسجد کے دیگر 3 ساتھی ملزمان کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی (فوٹو: گارجین)

ابوولعا شمالی شہر ہلدیشیم کی ایک معروف مسجد کے امام تھے اور انہوں نے جرمنی میں دیگر کئی مساجد میں ’اسلام سیمینارز‘ منعقد کروائے تھے۔
جرمن حکام نے مارچ 2017 میں اس معروف مسجد کا انتظام چلانے والی تنظیم پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔
 

شیئر: