لہسن،لیموں اور دھنیا سے جسم سے زہریلے مواد کا خاتمہ

لندن .... برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لہسن،لیموں اور دھنیا جسم سے زہریلے مواد کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق قدرت کی جانب سے پیدا کی گئی سبزیوں میں ایسی خوبیاں موجود ہیں جن سے ہم بے خبر ہیں تاہم ان کے باقاعدہ استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوط رہ سکتے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ لہسن کے استعمال سے ناصرف ہماری جلد اور بال خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ اس میں موجود سلفر معدے کے بچے ہوئے زہریلے کھانے کو بھی ختم کرتا ہے جبکہ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کھانے میں لیموںکا رس ضرور ڈالنا چاہیے اگر یہ ممکن نہ ہو تو پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں تو اس سے معدہ ٹھیک رہے گا اور جسم میں زہریلے مادے بھی کم کر دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے میں دھنیے کا استعمال کریں تو یہ معدہ کو ہلکا پھلکا رکھے گااور کھانے کو ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
 
 

شیئر: