Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فرم ’فینکس‘ کی کم وقت میں زیادہ ترقی

فینکس نے سیڈ فنڈنگ کی مد میں 50 لاکھ ڈالر بچائے ہیں (فوٹو:
کریم کے سابق ایگزیکٹیوز کی طرف سے قائم کی جانے والی سعودی سکوٹر فرم فینکس نے آغاز میں ہی سیڈ فنڈنگ کی مد میں 50 لاکھ ڈالر بچائے ہیں جس میں سے 12 لاکھ ڈالر سعودی فرم ایمکان کیپٹل کی طرف سے آئے ہیں۔
نومبر 2020 میں دو ممالک اور چار شہروں میں قائم کیے جانے سے لے کر اب تک فینکس نے تین مہینے سے بھی کم وقت کے دوران خطے میں تیز ترین ترقی کی ہے۔
اس کے بانی جیدیپ دھانوا اور آئی کیو سید دبئی کی کمپنی کریم میں ملے تھے، جہاں وہ بالترتیب سینیئر ڈائریکٹر برائے پیداواری حکمت عملی اور شعبہ انجینئیرنگ کے پریذیڈنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
فینکس اپنے سکوٹرز کی تحقیق اور ترقی کے لیے نئے فنڈز استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس کا دائرہ کار گلف کارپوریشن کونسل تک پھیلایا جائے گا۔
اس کمپنی نے خطے کے پہلے نجی ای سکوٹر کی سبسکرپشن’مائی فینکس‘ کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی جدت کی کا انداز برقرار رکھا اور کورونا وائرس کے دنوں میں محفوظ سکوٹر متعارف کروایا۔
دھانوا کا کہنا ہے کہ ’مائیکروموبیلیٹی تجارت کے بارے میں ممالک کے انداز کو تبدیل کر رہی ہے، فینکس کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے خطے میں متاثر کن تجارت متعارف کی۔‘

شیئر: