Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ماسکو میں ریسرچ سنٹر کھولے گا

ماسکو۔۔۔ سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے اعلان کیا ہے کہ روسی کمپنی سی بور ،سعودی کمپنی آرامکو، چینی کمپنی سینوبک اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل،مملکت میں عظیم الشان پٹروکیمیکل منصوبہ قائم کریں گی۔ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امسال ہندوستان میں مصنوعی ربر تیار کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ شروع کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اوپیک اور غیر ممبر پٹرول ممالک 2019ء کے پٹرول کوٹے کیلئے دسمبر کے مہینے میں تعاون کا نیا معاہدہ طے کریں گے۔ سعودی عرب 9نومبر کو ماسکو میں سعودی روسی مرکز برائے پٹرول و گیس ریسرچ کا افتتاح کریگا۔ 

شیئر: