Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم

نرخ بین الاقوامی مارکیٹ میں مندی کے باعث کم ہوئے- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ بین الاقوامی مارکیٹ کی مندی سے متاثر ہوکر کم ہوگئے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا جمعرات کو 190.21 ریال میں دستیاب رہا جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 190.40 ریال چل رہی تھی- سعودی عرب میں سب سے زیادہ 21 قیراط کے سونے کا لین دین ہوتا ہے-
چوبیس قیراط ایک گرام سونا بدھ کو 217.60 ریال میں دستاب تھا جمعرات کو اس کی قیمت کم ہوکر 217.38 ریال ہوگئی-
اٹھارہ قیراط کا ایک گرام سونا 163.20 ریال کے بجائے 163.03 ریال میں فروخت ہورہا تھا-
چودہ قیراط ایک گرام سونا 126.80 ریال، بارہ قیراط 108.77 ریال میں فروخت ہوا-
ایک اونس سونے  کی قیمت بدھ کو 6772.01 ریال  تھی- جمعرات کو 6765 ریال ہوگئی-
اکیس قیراط والے 8 گرام بسکٹ کی قیمت بدھ کو 1523.02 ریال تھی- جمعرات کو 1521.66 ریال ہوگئی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: