Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد ’فارمولا ای کار ریس‘ دیکھنے الدرعیہ پہنچ گئے

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ہفتے کی شب ریاض میں منعقدہ ’فارمولا ای کار ریس‘ دیکھنے الدرعیہ گراونڈ پہنچے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریس گراونڈ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا استقبال وزیر کھیل شہزادہ ترکی الفیصل نے کیا۔ 

شائقین نے پرجوش انداز میں ولی عہد کا استقبال کیا ( فوٹو ایس پی اے)

ولی عہد کے ریس گراونڈ میں پہنچنے پر شاہی ترانہ بھی بجایا گیا۔ گراونڈ میں شائقین نے پرجوش انداز میں ولی عہد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں کامیاب آپریشن کی مبارک باد دی جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔

فارمولا ای مقابلے کا یہ تیسرا سیزن ہے(فوٹو ایس پی اے)

 یاد رہے کہ الدرعیہ کا الطریف محلہ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔
  فارمولا ای ریس کے میدان  میں ماحول دوست روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے۔

  فارمولا ای ریس کےلیے ماحول دوست روشنی کا انتظام کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

اس سے بجلی کا خرچ کم ہوتا ہے۔ اس کی بدولت فارمولا ای کے مقابلے کی میزبانی میں ایک نیا پن متعارف کرایا گیا ہے۔
فارمولا ای مقابلے کا یہ تیسرا سیزن ہے، اس سے پہلے گزشتہ دو سالوں میں بھی اس کا انعقاد ہوچکا ہے۔

شیئر: