Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ میں فارمولا ای ریس کا آغاز کل سے

’فارمولا ای مقابلہ پہلی مرتبہ رات میں ہوگا جس کے لیے ایل ای ڈی لائٹیوں کا اہتمام کیا گیا ہے‘ ( فائل فوٹو: سبق)
درعیہ میں فارمولا ای کار ریس کا آغاز کل جمعہ سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کار ریس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ریس 26 اور27 فروری کو جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے معروف رائیڈر وں کے علاوہ سعودی نوجوان بھی شریک ہیں‘۔
’فارمولا ای مقابلوں میں پہلی مرتبہ یہ ریس رات کے وقت ہورہی ہے جس کے لیے ایل ای ڈی لائٹوں کا اہتمام کیا گیا ہے‘۔
سعودی لیگ برائے کار وبائک ریس کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان الفیصل نے کہا ہے کہ ’فارمولا ای مقابلے کا یہ تیسرا سیزن ہے، اس سے پہلے گزشتہ دو سالوں میں بھی اس کا انعقاد ہوچکا ہے‘۔
 

شیئر: