Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کو اغوا کرنے کی کوشش، تین شہری گرفتار

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو میں تین ملزمان نظر آرہے تھے( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں پولیس نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں تین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان رہائشی علاقے میں ایک بچے کو زبردستی گاڑی میں سوار کرانے کی کوشش کررہے تھے۔ 
ویب نیوز سبق نے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ عسیر ریجن میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو میں تین افراد کو دکھایا گیا تھا جو نسبتا سنسان علاقے میں ایک بچے کو زبردستی اپنی گاڑی میں سوار کرانے کی کوشش کررہے تھے۔ 
پولیس وڈیو کے ذریعے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد فوری طورپر حرکت میں آئی اور ملزمان کے ٹھکانے پر پہنچ کر انہیں حراست میں لے لیا۔ 
ملزمان کے حوالے سے وزارت داخلہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پراغوا کی وڈیو کے مناظر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: