Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ممالک نے حوثی حملوں کی مذمت کردی

’سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش عالمی قوانین کی پامالی ہے‘ (فائل فوٹو: سبق)
خلیجی ممالک نے سعودی عرب کی شہری آبادی کو میزائل اور دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون سے نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش عالمی قوانین کی پامالی ہے‘۔
بحرینی وزارت خارجہ نے تمام حوثی کوششوں کو ناکام بنانے پر سعودی فضائیہ اور اتحادی افواج کو سراہا ہے۔
بحرینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا‘۔
دوسری طرف کویت نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی سرکاری تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے‘۔
’ہم اس طرح کی تمام تر دہشت گردانہ کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں‘۔
’سعودی عرب کو نشانہ بنانے سے دراصل خطے کی امن وسلامتی کو متاثر کیا جا رہا ہے، ہم ایسا ہرگزر نہیں کرنے دیں گے‘۔
’سعودی عرب اپنی سلامتی، امن اور شہریوں کے مال وجان کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کا پورا اختیار ہے‘۔
ادھر جی سی سی ممالک کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف نے حوثی ملیشیا کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سرخ لکیر ہے‘۔

’سعودی عرب کو اپنی سلامتی اور شہری و غیر ملکیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جوابی اقدام کا پورا حق ہے‘ ( فائل فوٹو: العربیہ)

’حوثیوں کی طرف عالمی قوانین، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل پامالی ہو رہی ہے‘۔
’عالمی اداروں سمیت دنیا کے مہذب ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘۔
’سعودی عرب اپنی سرزمین کی سلامتی، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے جوابی اقدام کا حق حاصل ہے‘۔
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی حوثی ملیشیا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسلامی تعاون تنظیم سعودی عرب کے ساتھ ہے جسے اپنی سلامتی کے لیے کیے گیے اقدامات کا پورا حق ہے‘۔

شیئر: