Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام

حوثیوں کی جانب سےعالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں(فوٹو، العربیہ)
عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرترکی المالکی کا کہنا ہے کہ خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز ڈرون کو ہدف پرپہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیاگیا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے مزید کہا کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے جمعہ کی صبح سعودی عرب کی کمشنری خمیس مشیط پر دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے حملہ کیا تھا تاہم اتحادی فوج کی ایئرکمان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے دھماکہ خیز ڈرون کو تباہ کردیا۔
بریگیڈیئر المالکی نے مزید کہا ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ وہ جان بوجھ کرصورتحال خراب کرتے ہوئے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے اس امر کایقین دلایا کہ عرب اتحاد اور اسکی اعلی قیادت حوثیوں کے حملوں کو مسلسل ناکام بنانے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے ۔ ہم عالمی انسانی قوانین کے مطابق اپنی سرحدوں اورشہری آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔
دریں اثنا ’العربیہ ‘ نیٹ نے امریکی جریدے ’نیوز ویک‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو ڈرون فراہم کیے جارہے ہیں۔

شیئر: