Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں مشرقی سرکلر روڈ محمد بن سلمان سے منسوب 

القصیم کا مشرقی سرکلر روڈ پورے ریجن کی شاہراہوں کو جوڑے ہوئے ہے۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے مشرقی سرکلر روڈ کو ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے نام سے منسوب کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گورنر قصیم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے کاررواں کے استحکام کے حوالے سے ولی عہد کی عظیم کوششوں پر قدرو منزلت کے اظہار کے لیے کیا ہے۔
یاد رہے کہ القصیم کا مشرقی سرکلر روڈ پورے ریجن کی شاہراہوں کے لیے شہ رگ کا درجہ رکھتا ہے۔
یہ القصیم کے صدر مقام بریدہ کو عنیزہ کمشنری سمیت خطے کی کئی شاہراہوں سے جوڑے ہوئے ہے۔ 

شیئر: