Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ نے ’ابشر افراد‘ ایپ پر ڈیجیٹل اقامہ جاری کر دیا

ڈیجیٹل اقامہ سمارٹ موبائل پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ’ابشر افراد‘ ایپ پر ’ڈیجیٹل ھویہ مقیم‘ جاری کیا ہے۔ یہ ایک طرح سے مقیم غیرملکیوں کا ڈیجیٹل اقامہ ہوگا۔ اب انہیں کارڈ ساتھ رکھنے کی ضروت نہیں ہوگی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ مقیم غیرملکیوں کے ڈیجیٹل اقامہ کے اجرا سے نہ صرف یہ کہ تارکین وطن بلکہ سرکاری اور نجی اداروں کو بڑی سہولت ہوجائے گی۔  
پہلی سہولت یہ  ہوگی کہ اگر مقیم غیرملکی کے پاس ھویہ مقیم (اقامہ کارڈ) نہیں ہوگا تو ایسی صورت میں اس کی شناخت سمارٹ موبائل میں موجود ڈیجیٹل اقامے کے ذریعے کی جاسکے گی۔ ڈیجیٹل اقامہ ( کیو آرکوڈ) پر مشتمل ہوگا۔ 

 سمارٹ موبائل میں موجود ڈیجیٹل اقامے کے ذریعے شناخت کی جاسکے گی(فوٹو ٹوئٹر)

محکمہ پاسپورٹ کا کنہا ہے کہ ڈیجیٹل اقامہ سمارٹ موبائل پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل اقامے کو ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے جس کے بعد یہ بغیر انٹرنیٹ کے پیش کیا جاسکتا ہے۔  
یا د رہے کہ محکمہ  احوال مدنیہ نے چند ماہ قبل سعودی شہریوں کے لیے  ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ جاری کیا تھا جس سے مقامی شہری استفادہ کررہے ہیں۔ آمد ورفت کے دوران قومی شناختی کارڈ کے بجائے ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
ڈیجیٹل اقامہ کیسے ڈاون لوڈ کریں
ڈیجیٹل اقامہ ڈاون لوڈ کرنے کےلیے انڈروئیڈ میں گوگل پلے یا ائی فون پر ایپ سٹور کی مدد سے ’ابشر افراد‘ کی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔

’مائی سروسز‘ کا انتخاب کریں اس کے بعد ڈیجیٹل اقامے کا آپشن کلک کریں۔

 ابشر افراد کی ایپ کھول کر لاگ ان کریں اس کے لیے وہی یوزر نیم اور پاس ورڈ استعمال کریں جو ابشر اکاونٹ کھولنے کے لیے ہے۔
لاگ ان کے بعد ’مائی سروسز‘ کا انتخاب کریں اس کے بعد ڈیجیٹل اقامے کا آپشن کلک کریں۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل اقامہ سمارٹ فون میں کھولنے کےلیے  فون پر پاس ورڈ یا بائیومیٹرک سیکیورٹی ضروری ہے۔
سمارٹ فون پر ڈیجیٹل اقامہ ڈاون لوڈ ہونے کے بعد انٹرنیٹ نہ ہونے کے باوجود ہر شخص ڈیجیٹل اقامہ شناخت کے لیے دکھا سکتا ہے۔ 

شیئر: