Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے مالدیپ کے ہم منصب کا رابطہ 

علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے پیرکو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور مالدیپ کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا ہے۔  
دونوں ملکوں کے ورزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
یاد رہے کہ مالدیپ، سعودی عرب کا برادر ملک ہے۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ کا جائزہ لے کر یکجہتی پیدا کرنے کی روایت قائم کیے ہوئے ہیں۔

شیئر: