Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مچھلیوں کی افزائش کے لیے سائنسی تحقیق

مچھلیوں کی افزائش کے لیے قانون بنائے ہوئے ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2020 کے آخر میں 53 ملکوں کو 45 ہزار ٹن مچھلیاں برآمد کی یہں۔ سب سے زیادہ مچھلیاں چین، روس، امریکہ، جاپان، آسٹریلیا، سنگاپور  اور جنوبی کوریا کو برآمد کی گئی ہیں۔

ناروے اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیاں ریسرچ کررہی ہیں- (فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ماتحت مچھلیوں کی افزائش کے قومی ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر علی الشیخی نے بتایا کہ سعودی عرب نے مچھلیوں کی برآمد کا جامع منصوبہ تیار کررکھا ہے۔ اس کے تحت ملک میں مختلف مقامات پر مچھلیوں کی افزائش کے لیے تالاب قائم کیے گئے ہیں جبکہ سمندر میں ایسے تمام مقامات کا چارٹ تیار کیا گیا ہے جہاں سے ماہی گیری بہتر شکل میں ہوسکتی ہے۔ 
ڈاکٹر الشیخی نے بتایا کہ ہماری وزارت مچھلیوں کی افزائش کا معیار بلند کرنے کے لیے قانون بنائے ہوئے ہے۔  

560 سعودی ماہی گیروں کو تربیت دی گئی ہے- (فوٹو العربیہ)

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دو انٹرنیشنل کمپنیاں مچھلیوں کے پروجیکٹ قائم کیے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کا تعلق ناروے سے ہے اور دوسری کمپنی سوئٹزرلینڈ کی ہے۔ ناروے کی کمپنی مچھلیوں کی افزائش اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنی اس حوالے سے سائنٹفیک ریسرچ کررہی ہے۔ 
الشیخی کا کہنا ہے کہ سعوید عرب میں 15 ساحلی مقامات ماہی گیری کے لیے منفرد ہیں۔ 560 سعودی ماہی گیروں کو سپیشلسٹ سینٹرز میں ماہی گیری اور مچھلیوں کی افزائش کی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: