Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والے نئے کیسز سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 331 نئے کیسز آئے جبکہ 351 افراد صحت یاب ہوئے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ بدھ  کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 331 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 351 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 510 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 546 ہے، جن میں سے 501 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 134 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 66 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 46 مریض سامنے آئے۔ الحددود الشمالیہ ریجن میں 24 اور الجوف ریجن میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو ایس پی اے)

مدینہ منورہ اور عسیر ریجن میں دس، دس، القصیم ، نجران اور حائل ریجن میں چھ، چھ ،تبوک اور جازان  ریجن میں پانچ، پانچ جبکہ الباحہ ریجن میں دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 78 ہزار 333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 69 ہزار 277 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: