Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ  

مملکت میں 405 سینٹرز میں کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے  کہا ہے کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ 
وزارت صحت نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں بتایا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے بڑی تعداد میں ویکسین لگوائی ہے۔ اس دوران ایک لاکھ 18 ہزار خوراکیں دی گئی ہیں۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں 405 سینٹرز مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین دے رہے ہیں۔ 
 بدھ کو شام تک  کورونا ویکسین کی تعداد 10 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب نے مملکت کے تمام علاقوں میں ویکسین سینٹرز قائم  کیے ہیں۔ گاڑیوں میں بیٹھ کر بھی ویکسین کی سہولت فراہم کی جانے لگی ہے۔
سعودی عرب نے ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری کو کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ان دنوں فائزر اور سٹرازینکا ویکسین دی جارہی ہیں۔ مستقبل میں مزید ویکسینیں درآمد کی جائیں گی۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی مزید چار ویکسینوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ 

شیئر: