Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو گرد وغبار کے طوفان سے کونسے علاقے متاثر ہوں گے

جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگی(فوٹو عاجل) 
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو سعودی عرب کے موسمی حالات سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جمعرات کو مملکت کے گیارہ علاقوں میں شدید گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظرمحدود ہوجائے گی۔ تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، قصیم اور ریاض میں گرد آلود ہواؤں کا زور ہوگا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مشرقی علاقے بھی گرد وغبار کی لپیٹ میں آئیں گے۔ جنوب مغربی علاقے کے پہاڑی مقامات پر بھی گردو غبار کا طوفان چھایا رہے گا۔ نجران بھی گردو غبار کی لپیٹ میں ہوگا۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کے شمال مغربی اور مغربی علاقوں میں جمعرات کو درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگی- 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ وادی الدواسر اور شرورۃ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، الجوف اور تبوک گردوغبار کے طوفان سے متاثر ہوں گے۔ حدود شمالیہ ، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور نجران میں گردوغبار کا طوفان شدید ہوگا۔ جہاں حد نظر نہ ہونے کے برابر ہوجائے گی۔
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلوں پر ڈھائی میٹر سے اونچی لہریں اٹھیں گی۔
جمعرات کو درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگا اور جمعے کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر محسوس ہوگی۔ 

شیئر: