Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں گردوغبار کاطوفان،حد نظر محدود

نجران اوردیگر علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوئے.(فوٹو سبق)
 سعوودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر کو گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نجران شہر اور اس کے ماتحت تحصیلیں گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوئیں.
ریاض، الشرقیہ، نجران، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں رہے.

بدھ کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی.(فوٹو اے ایف پی)

سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیزالحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق الحصینی نے ٹو ئٹر پر بیان میں بتایا کہ ریاض، الشرقیہ، القصیم، حدود شمالیہ ، الجوف ، حائل، باحہ، عسیر، جازان، نجران، جنوبی مکہ، مشرقی مدینہ اور خلیج کے عرب ممالک میں بدھ سے بارش شروع ہوگی.
یمن بھی بارش کی زد میں ہوگا. کہیں بوندا باندی ہوگی جبکہ اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش کے آثار ہیں.علاوہ ازیں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے.

 

شیئر: