Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہ پر اچانک گاڑی خراب ہوجائے تو کیا کریں

محکمہ ٹریفک نے پانچ ضروری مشورے دیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے  شاہراہوں پر گاڑی اچانک خراب ہوجانے کی صورت میں پانچ ضروری مشورے دیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر اس حوالے سے بیان میں کہا کہ اچانک گاڑی خرا ب ہونے کی صورت میں گاڑی کو سڑک کے کنارے پارک کیا جائے۔
انتباہی لائٹ آن کردی جائے اور عقب سے آنے والی گاڑیوں کو خبردار کرنے کے لیے گاڑی سے فاصلے پر ایمرجنسی تکون اشارہ رکھ دیا جائے۔ 
مدد کے لیے ایمرجنسی روڈ سیکیورٹی سے رابطہ کیا جائے جبکہ گاڑی کے سامنے یا پیچھے کھڑے ہونے سے گریز کیا جائے۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کے ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ گاڑی کو سڑک پر لانے سے قبل اچھی طرح سے چیک کرلے تاکہ سڑک پر آنے کے بعد ٹریفک میں تعطل کا باعث نہ بنے۔

شیئر: