Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرورہ میں ڈیڑھ ٹن حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان مسفر القرینی نے کہا ہے کہ نجران ریجن کے شرورۃ سیکٹر میں بری دستوں نے ڈیڑھ ٹن حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق القرینی نے جمعے کو بیان میں بتایا کہ  شرورہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کا ایک دستہ معمول کے مطابق گشت پر تھا علاقے میں مشکوک سرگرمی دیکھ کر الرٹ ہوگیا۔
سمگلروں کی ناکہ بندی کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کے قبضےسے ڈیڑھ ٹن حشیش برآمد کرکے ضبط کرلی۔ 
القرینی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے جبکہ ضبط شدہ حشیش متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں اور اس بات کا تہیہ کیے ہوئے ہیں کہ وطن عزیز کے انمول سرمایے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کے ذریعے بگاڑنے اور تباہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے۔

شیئر: