Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر کپور کورونا وائرس کا شکار، خود کو آئسولیٹ کر لیا

رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکی ہیں۔۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ سٹار، معروف اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے انسٹاگرام پر بیٹے کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 38 سالہ اداکارہ رنبیر کپور نے صحت یاب ہونے تک خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
رنبیر کپور کی والدہ نیتو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیٹے کی صحت یابی کے حوالے سے لکھا کہ ’آپ سب کی تشویش اور نیک تمناؤں کا شکریہ، رنبیر خود کو گھر میں قرنطینہ کیے ہوئے ہیں اور احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کر رہے ہیں۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکی ہیں۔
اداکار رشی کپور اور نیتو کپور کے بیٹے رنبیر کپور نے اداکاری کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی 2007 میں بننے والی فلم میں سونم کپور ساتھ کام کر کے کیا تھا۔
کورونا وائرس سے متاثرہ نیتو کپور کے علاوہ بالی وڈ کے متعدد ستاروں میں امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔

شیئر: