Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات 

ملاقات میں خطے کے حالات  پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی وزیر خارجہ سرگی لیپروف سے ملاقات میں خطے کے حالات  پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  سعودی ولی عہد اور روسی وزیر خارجہ نے بدھ کو ریاض میں دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور مختلف میدانوں میں انہیں جدید خطوط پر مضبوط تر کرنے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر علاقائی وعالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔ انہوں نے علاقائی وعالمی امن و استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی بابت یکجہتی پیدا کی جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کی طرف سے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر نیشنل گارڈز شہزادہ عبداللہ بن بندر، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان اس موقع پر موجود تھے۔ 
روسی کی طرف سے روسی صدر کے ایلچی برائے مشرقی وسطی و شمالی افریقہ، نائب وزیر خارجہ میخائل بگدانوف، روسی سفیر سرگی اوزلوف شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ بدھ ہی کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔ 

شیئر: