Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق کا لفظ ’تکیہ کلام بننے پر‘ بیوی کا شوہر کے خلاف مقدمہ

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر ہر وقت طلاق کا کہتا رہتا ہے۔ ( فوٹو: اخبار 24)
ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر وقت طلاق کی دھمکی دیتا رہتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق خاتون نے کہا ہے کہ ’طلاق کا لفظ شوہر کا تکیہ کلام بن چکا ہے۔ وہ ہر وقت کہتا رہتا ہے کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’شوہر کو سمجھانے کے لیے والدین سے رجوع کیا جنہوں نے ان سے بات کی مگر انہوں نے کہا ہے کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے۔‘
خاتون کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ وہ اتنی مرتبہ طلاق کی بات کر چکا ہے تو کیا اب تک میں اس کی بیوی بھی ہوں یا نہیں۔‘
خاتون کے مطابق انہوں نے مجبور ہو کر عدالت سے رجوع کیا تاکہ واضح ہو کہ کیا طلاق ہوئی ہے یا نہیں۔
 

شیئر: