Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک

دھماکے میں رینجرز موبائل کے علاوہ قریب کھڑی ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کی موبائل کے قریب دھماکے میں میں تین رینجرز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا.
 تاہم  دوران علاج ایک زخمی رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
بم دھماکہ اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد کے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سنیپ چیکنگ کے دوران ہوا۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے رینجرز اہلکار کی شناخت 32 سالہ سپاہی روشن علی ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے جو 92 ونگ سچل رینجرز میں تعینات تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز نے بتایا ہے کہ رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ پلانٹیڈ ڈیوائس سے کیا گیا ہے، ان کا کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر بارودی مواد قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کےدھماکے میں ایک رینجرز اہلکار ہلاک، دو رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے میں رینجرز موبائل کے علاوہ قریب کھڑی ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کر کے کیا گیا، جس کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ساڑے تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل میں نصب بم میں بال بیرینگ کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

شیئر: