Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسافروں کے نئے نجی سامان پر کوئی ٹیکس نہیں‘

تین ہزار ریال مالیت کےنجی سامان پر کسٹم نہیں لیا جائے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی کسٹم نے کہا ہے کہ مسافروں کے نئے نجی سامان پر کوئی کسٹم نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی کسٹم نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ اگر مسافر تین ہزار ریال مالیت تک کا نیا نجی سامان سعودی عرب لائے گا تو اس پر کوئی کسٹم نہیں لیا جائے گا۔ 
سعودی کسٹم نے بیرون مملکت سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے متعلق کسٹم پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ تعلیم یا ملازمت مکمل کرکے سعودی عرب آئیں گے تو ایسی صورت میں ان سے کوئی کسٹم نہیں لیا جائے گا۔
گھریلو فرنیچر اور زیر استعمال نجی سامان پر کوئی کسٹم نہیں ہوگا تاہم اس اس سہولت کے لیے انہیں تعلیم یا ملازمت مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

شیئر: