Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی: وزارت صحت

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دی جائے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے کسی بھی شہری کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے کسی کی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔
ویب نیوز سبق نے وزارت صحت نے ایک شہری سعودی کی جانب سے وائرل کیے جانے والے صوتی پیغام میں جس میں کہا گیا تھا کہ ’طائف کے ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین لگانے کے بعد چاچا کا انتقال ہو گیا، وہ خون کو پتلا کرنے کی ادویات استعمال کرتے تھے۔‘
وزارت صحت نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے مذکورہ صوتی پیغام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا ویکسین سے کسی قسم کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی نہ ہی ویکسین لگوانے والوں میں کسی قسم کی غیر معمولی کمزروی نوٹ کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ افواہوں پریقین نہ کیا جائے۔ خبریں مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کی جائیں۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک شخص کی جانب سے صوتی پیغام وائرل کیا گیا تھا جس میں ویکسین لگوانے سے اس کے چچا کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی جس کی وزارت صحت کی جانب سے تردید کی گئی۔

شیئر: