Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویکسین سے خون میں لوتھڑے بننے کی کوئی شکایت نہیں ملی‘

اب تک 23 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے ) نے کہا ہے کہ اسے کورونا ویکسین لینے والوں سے انجماد خون یا خون میں لوتھڑے بننے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
 ایک بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ مملکت بھر میں اب تک 23 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ 
 ایس ایف ڈی اے نے اطمینان دلایا کہ مملکت میں مہیا کووڈ  19 کی ویکسینوں سے متعلق تمام معلومات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ویکسینوں کے سائڈ ایفیکٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے اس سلسلے میں ملکی و بین الاقوامی اعدادوشمار جمع کیے جارہے ہیں۔ ویکسین بنانے والی کمپنیوں، وزارت صحت اور ادویہ کے نگراں اداروں کے بین الاقوامی گروپ میں 30 سے زیادہ  ادارے شامل ہیں۔ 
ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ اگر کسی ویکسین کے بارے میں نئی بات سامنے آئے گی تو سرکاری ذرائع سے اس کا فوری اعلان کیا جائے گا۔ 
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تمام لوگوں اور صحت عملے سے اپیل کی  کہ وہ کورونا ویکسینوں کے سائڈ ایفیکٹس کے حوالے سے تمام معلومات قومی مرکز کو پہلی فرصت میں فراہم کریں۔ 
ایس ایف ڈی اے کے مشترکہ  نمبر 1999، نیشنل سینٹر کے ای میل اور ایس ایف ڈی کی ایپلی کیشن طمنی پر اطلاع دی جائے۔  

شیئر: